شاہ چارلس سوم کی تصویر والے برطانوی پاؤنڈ کے نئے نوٹ جاری

new pound notes
کیپشن: new pound notes
سورس: google

 ویب ڈیسک :(راناسہیل احمد) نئے بادشاہ کی تصویر والے   برطانوی پاؤنڈ کے بینک نوٹ آج پہلی بار بدھ سے جاری کیے جا رہے ہیں۔

نئے بینک نوٹ کے ساتھ ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی تصویروالے نوٹ بھی جاری رہیں گے ۔

  شاہ چارلس سوم  کا پورٹریٹ چاروں  نئے بینک نوٹ جن کی مالیت  - £5، £10، £20 اور £50۔ ہے پر چھاپا گیا ہے

شاہی خاندان  کے ترجمان کے  مطابق، نئے نوٹ صرف  خستہ حال نوٹوں کو تبدیل کرنے اور طلب میں کسی بھی مجموعی اضافے کو پورا کرنے کے لیے پرنٹ کیے جائیں گے۔

اس نقطہ نظر کا مقصد تبدیلی کے ماحولیاتی اور مالی اثرات کو کم کرنا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے کہا: "ہم نئے کنگ چارلس کے بینک نوٹ جاری کرنے پر بہت خوش ہیں۔"یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ یہ پہلی بار ہے جب ہم نے اپنے نوٹوں پر  تصویر کو تبدیل کیا ہے۔

یادرہے اس سے قبل شاہ چارلس کی والدہ   ملکہ الزبتھ دوم، پہلی برطانوی  ملکہ تھیں جن کو 1960 میں £1 کے نوٹوں پر انکی تصویر  پرنٹ کرنے کا اعزاز دیا گیا۔

  بنک آف انگلینڈ کی خصوصی اجازت کے بعد شہری برطانیہ میں پوسٹ آفس کی منتخب شاخوں سے 30 جون تک  شاہ چارلس کی تصویر والے نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔

فی صارف صرف £300 کی حد تک نئے نوٹ حاصل کرسکے گا۔

درخواست فارم اور مزید تفصیلات بینک آف انگلینڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News