ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ کیس اہم پیش رفت، نیب نے ندیم افضل چن کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کی لسٹ سے نکال دیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیب کا بیان عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن گیا ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بیان کو عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنایا ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے بیان دیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کاکہنا تھا ندیم افضل چن کو گواہوں کی لسٹ سے ڈراپ کرنے کا پراسیکیوشن متفقہ فیصلہ ہے ، مجاز اتھارٹی نے بھی ندیم افضل چن کو گواہوں کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دے دی،غیر ضروری گواہ ہونے کی وجہ سے ندیم افضل چن کو ڈراپ کیا ۔