ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوست برطانوی شہری چالس گلاس اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث اڈیالہ جیل آنے والے وکلاء اور کارکنان کو گیٹ نمبر 5 سے ہٹا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین خان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں،سکینہ نیازی اور سہیل بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوست برطانوی شہری چارلس کو اڈیالہ جیل داخلہ سے روک دیا گیا۔ برطانوی شہری چارلس گلاس کو گیٹ نمبر 5 سے باہر بجھوا دیا گیا۔
جیل عملہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد گیٹ کے سامنے جمع ہونے پر پابندی ہے، نام کی تصدیق ہونے پر جیل کے اندر داخل ہونے کی اجازت دیدی جائیگی۔