توشہ خانہ کیس:عمران خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی
کیپشن: توشہ خانہ کیس:عمران خان کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپیل آؤٹ آف ٹرن لگ گئی ہے، بشریٰ بی بی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا لیکن وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اُنکی درخواست تو آج سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں ہوئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی بریت کی درخواستیں تھیں،دوسری درخواست ساتھ مقرر نہیں کی گئی۔آفس کو وہ بھی مقرر کرنے کی ہدایت کر دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News