بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علیمہ خان نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علیمہ خان نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات ، سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی سے بہنوں ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی،ملاقات میں علیمہ خان، عظمی خانم، نورین خانم، قاسم خان شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی،ملاقات ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہو گئیں۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ سینٹرل جیل میں پیر کو دونوں بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور پانچ وکلاء نے الگ الگ ملاقات کی، وکلا ءنے مختلف مقدمات پر مشاورت کی جبکہ سیاسی معاملات بھی زیر غور آئے ، جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر صبر آ گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیئے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں،ان کے سیل کی بجلی بھی کاٹی گئی اور ان کا اخبار، ٹی وی سب بند کر دیا گیا تھا ۔

Watch Live Public News