عالمی اسکریبل چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

عالمی اسکریبل چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد: پاکستانی کھلاڑیوں کے نام عالمی سکریبل چیمپئن شپ کیلئے فائنل کر لیے گئے ہیں، ایونٹ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سکریبل چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں ، ایونٹ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ امریکہ میں ہونے والی عالمی سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی سربراہی طارق پرویز کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں حسان ہادی خان، حماد ہادی خان، وسیم کھتری، عنایت اللہ، اور حشام ہادی خان شامل ہیں۔ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کو اپنا دستہ چھوٹا کرنا پڑا ہے، پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے ایونٹ کیلئے صرف 6 کھلاڑیوں کے نام ہی فائنل کیے ہیں۔ عالمی سکریبل چیمپئن شپ 22 سے 25 جولائی تک امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گی جس میں دنیا بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔