لاہور(پبلک نیوز) نواں کوٹ پولیس کا انوکھا کارنامہ، پولیس نے ہوٹل چیکنک کے دوران شوہر اور بیوی پر جھوٹا مقدمہ دے ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔ خاتون نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایس ایچ او نواں کوٹ محمد رضا اور پولیس کے جوانوں نے گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ جعلی مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او نواں کوٹ محمد رضا کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔