واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2021-22آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے. وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا،بجٹ میں غریب پربوجھ نہیں ڈالیں گے،ایف بی آرکی جانب سےتاجروں کوہراساں نہیں کیاجائےگا،آئی ایم ایف سےاپنی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں .ہمیشہ کی طرح پر اعتماد، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔????#عوامی_ترقیاتی_بجٹ#Budget2021 pic.twitter.com/QGyw8ZHFe0
— Ahsan Aizaz (@AhsanAizaz) June 11, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2021-22 منظور کرلیا، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل2020. 21 کی منظوری دیدی گئی. وفاقی کابینہ نے 9000 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی گئی. بعدازں وزیراعظم عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کے بجٹ سے سب خوش ہونگے.