3 منٹ سے زائد کی کال پر ٹیکس لگے گا

3 منٹ سے زائد کی کال پر ٹیکس لگے گا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں جہاں بعض شعبہ جات میں ٹیکس چھوٹ دی ہے وہیں کچھ شعبوں میں نئے ٹیکس بھی لاگو کیے ہیں۔ موبائل فون صارفین کو اب تین منٹ سے زائد کی کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر نافذ ہو گی۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر بھی ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی نافذ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں ترقی دیکھنے میں آئی ہے جس سے جائز حد ‏تک ریونیو کا حصول بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصہ پر معمولی ٹیکس کا نفاذ ہو گا۔

ممبر کسٹمز آئی آر طارق چودھری کے مطابق موبائل فون صارفین پر 100 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ انٹرنیٹ کے استعمال پر ایک جی بی کے استعمال پر 5 روپے ایف ای ڈی عائد ہو گی۔ ایک ایس ایم ایس پر 10 پیسے ایف ای ڈی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ موبائل فون کالز تین منٹ سے زیادہ ہونے پر 1 روپیہ اضافی وصول کئے جانے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب کم از کم ٹیکس ریٹ 1.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فئصد کردیا گیا۔ اس اقدام سے 15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ مختلف 12 ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے سے 15 ارب کا ریلیف دیا گیا۔ موبائل فون سروسز پر 12.5 فیصد ود ہولڈنگ کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا۔ اس اقدام سے 15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔