”سینیٹ انتخابات : ظاہر ہو گیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہیں“

”سینیٹ انتخابات : ظاہر ہو گیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہیں“
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے واضح ہو گیا ہے کہ ہم کس قدر اخلاقی تنزلی کا شکار ہیں؟ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدہ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ ایسی ریاستیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہیں ٗ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی پستیوں اور کرپشن کے باعث ریاستیں تباہ ہو جاتی ہیں ٗ نبی مہربان حضرت محمد ﷺ نے فرمایا ”طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کی وجہ سے آنے والی کئی قومیں تباہ ہوگئیں“۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ کے ساتھ برطانیہ کے جج ڈیولین کا ایک مقولہ بھی شیئر کیا کہ کسی اسٹبلشمنٹ کی اخلاقیات بھی اتنی ہی لازمی ہیں جتنا ایک اچھی حکومت کا معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا۔