حاصل پور، واپڈا حکام کی نااہلی، لٹکتی ننگی تاریں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں

حاصل پور، واپڈا حکام کی نااہلی، لٹکتی ننگی تاریں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں

پبلک نیوز: حاصل پور میں واپڈا حکام کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ لٹکتی ننگی تاریں عوام کے لیے وبال جان بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حاصل پور میں واپڈا حکام کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ لٹکتی ننگی تاریں عوام کے لیے وبال جان بن گئیں۔ ان لٹکتی تاروں سے حاصل پور شہرمیں اب تک درجنوں افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں علاقہ مکینوں نے کئی بار واپڈا اہلکاروں کا آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

مارکیٹیں ہوں یا رہائشی علاقے ان جان لیوا تاروں کی کمی نہیں اور واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بجلی کے پول مکمل طور پر تاروں سے بھرے ہوئےاور یہ تاریں درختوں اور دیواروں پر لٹک رہی ہیں اور یہ تاریں زمیں سے 4 یا 5 فٹ اونچائی پر لٹک رہی ہیں جو کہ گلی سے گزرتے یا کھیلتے بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

شہریوں نے میپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ حاصل پور میں جگہ جگہ لٹکتی تاریں جو کہ کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ان کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔