عوام ہوجائیں ہوشیار! گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر

عوام ہوجائیں ہوشیار! گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر
کیپشن: Unlicensed vehicle, motorcycle
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، سی ٹی او لاہور نے کہا بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، رواں سال کریک ڈاؤن میں اب تک بغیر لائسنس 02 لاکھ 69 ہزار 612 ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس دئیے گئے، کم عمر ڈرائیونگ پر 32 ہزار موٹرسائیکلیں بند کیں گئیں۔

  سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر  نے کہا والدین کی طرف سے دوبارہ گاڑی، موٹرسائیکل نہ دینے کی یقین دہانی پر چھوڑ گیا،حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

Watch Live Public News