ایکنک اجلاس: 2 موٹرویز سمیت 13 منصوبوں کی منظوری

ایکنک اجلاس: 2 موٹرویز سمیت 13 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں 13 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزادجموں کشمیر میں 48 میگاواٹ کا پائیڈروپاور سٹیشن لگانے کی منطوری دی گئی۔ سوات موٹروے فیز2 کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ سیالکوٹ سے کھاریاں تک موٹروے تعمیر کے منصوبہ کو بھی منظوری مل گئی۔

خیبرپختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنت پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ شکارپور سے راجن پور انڈس ہائی وے پر اضافی لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔