چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین انتخاب: سینیٹ اجلاس کل 10 بجے طلب

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین انتخاب: سینیٹ اجلاس کل 10 بجے طلب

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ کا اہم اجلاس کل جمعہ کو طلب ، 10 نکاتی ایجنڈا جاری، سینیٹ کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح 10 بجے ہوگا، سیکرٹری سینیٹ نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی۔ حلف برداری پریزائیڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ لیں گے۔ جمعہ کی نماز سے پہلے جلاس میں وقفہ کیا جائے گا۔ پریڈائیڈینگ افسر چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سیںیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔

جمعہ کی نماز کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔ چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈینگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین سیںیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے۔ چیئرمین سیںیٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے حلف لیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔