سعودی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

سعودی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

(ویب ڈیسک ) سعودی سفیر  نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور   وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سعودی سفیر نواف بن سعید نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے  کہا کہ  پاک سعودی تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دفتر سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی سفیر سے مل رہا ہوں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم نے پاکستانی عازمین حج کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ وسیع کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی۔ سعودی سفیر نے کہا  کہ  سعودی قیادت کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں،   سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

Watch Live Public News