عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل

عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل

پشاور ( پبلک نیوز)   سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے 3 ایس پیز‘ 10 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز سمیت 1089 وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 18 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو عید الفطر کے موقع پر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری بھی غلط پارکنگ اور ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔ شہری عید الفطر کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ان کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک حکام ٹریفک کنٹرول کرنے سمیت کورونا وائرس کے باعث ہجوم والی جگہوں پر خاص نظر رکھیں۔

عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ ٹریفک حکام شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی بھی دیں۔ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک نظام کی بلا تعطل روانی یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق عوام کو جہاں کہیں بھی مشکلات درپیش ہوں گی سٹی ٹریفک پولیس پشاور وہاں پر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔