اسلام آباد میں پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا، فوٹیج وائرل ہوگئی

اسلام آباد میں پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا، فوٹیج وائرل ہوگئی
کیپشن: Islamabad:police fight
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آگیا، اہلکاروں نے لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔

نائنتھ ایوینو پر اسلام آبادپولیس کے ا ہلکار دست گریباں ہو گئے، وائرل فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کوگتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار اور دیگر ساتھی لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرتے بھی دیکھائی دیے رہے ہیں ۔ جبکہ دست و گریباں اہلکار لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں کہ محکمےکی بدنامی کاباعث بننے والوں کیلئےکوئی جگہ نہیں ہے ، انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کےکارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News