کراچی ( پبلک نیوز ) پاکستان اورسری لنکاکے مابین ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی میچ ریفری ہوں گے ۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک میچ ریفری مقرر کر دیے گئے ۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے ۔