ویب ڈیسک: اسرائیل کے غزہ اور رفح پر حملے جاری، بمباری میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی مظالم میں رفح سے فلسطینی پناہ گزیں خان یونس کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مذاحمتی تنظیم حماس کی بھی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بھرپور کاررائیاں جاری ہیں، پانچ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک کر دیے ہیں، فلسطینی گروپس نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 13اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
فلسطینی گروپ کے مطابق 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے 4 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
القسام بریگیڈز نے مشرقی رفح میں سعد سائیل بیرک سائٹ میں اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا تھا، جبکہ حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ صہیونی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا، دوسری جانب جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر مکھیوں نے حملہ کردیا۔
جس کے باعث 12 فوجی زخمی ہوگئے، مکھیوں کے حملے میں ایک فوجی کو آئی سی یو میں داخل کردیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تاہم دیگر فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل گرنے سے شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں آگ لگ گئی ہے۔