حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

کیپشن: حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

ویب ڈیسک: پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا،آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1028904 کلو منشیات ضبط کیں اور 1352 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 اپریل تا 5 مئی کے دوران بلوچستان سے 2799 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 2194 کلو ہشیش، 14 کلو ہیروئن، 7 کلو افیون، 3 کلو میتھ اور 581 دیگر منشیات شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 10 کلو ہشیش اور 10 کلو دیگر منشیات شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے 17 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 13 کلو ہشیش، 2 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں۔

پنجاب سے 37 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 28 کلو ہشیش ، 7 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے سندھ سے 245 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 226 کلو میتھ اور 19 کلو ہشیش شامل ہیں۔

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News