نہیں آنا تو نہ آؤ۔۔ پاکستان نے بھارت کی چھٹی کروادی

نہیں آنا تو نہ آؤ۔۔ پاکستان نے بھارت کی چھٹی کروادی
کیپشن: نہیں آنا تو نہ آؤ۔۔ پاکستان نے بھارت کی چھٹی کروادی

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک)کھیل دشمن بھارتی پالیسی پر حکومت   پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب دینے کافیصلہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چمپئنر ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے اور بورڈ کو بھارتی ٹیم کے انکار کی صورت میں کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پی سی بی سے رابطہ کرکے بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپئنر ٹرافی میں بھارتی انکارپروفاقی حکومت بھی ڈٹ گئی۔ وفاقی حکومت   نے بھارتی انکار کےبعد پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   حکومت نے پی سی بی کو  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔   حکومت نے پی سی بی کو بھارت سے متعلق  پالیسی  اور گائیڈلائنز  بھی دےدی ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق   پی سی بی آئی سی سی کو خط لکھے گا، خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل سے  بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکا رکی ٹھوس وجوہات پوچھے گا کہ بھارت کس بنیاد پر پاکستان نہیں آرہا ۔ حکومت نے بھارتی ٹیم کے انکار کےبعد پی سی بی کو  چیمپئنز ٹرافی میں کسی اور ٹیم کوشامل کرنے کی بھی تجویزدے دی ہے۔ حکومت  نے پی سی بی کو تجویز دی کہ  چیمپئنز ٹرافی میں  سری لنکا  کو شامل کرانے پر کام کیا جائے۔

پی سی بی آئی سی سی حکام کو اعتماد میں لیکر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کرے۔ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو  ہدایت بھی دی کہ   بھارت پاکستان نہ آیا تو آئندہ کسی آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہیں  کھیلا جائے۔ بھارتی انکارکےبعد حکومت  نے اولمپکس کمیٹی میں بھی بھارت کی مخالفت کرنے کی  تجویز دی۔

بھارت نے اولمپکس 2036 کے لئے بڈ جمع کرائی ہے اور   حکومت نے  بھارتی بڈ کےخلاف اولمپکس کمیٹی  میں  جانے  کی تجویز دی کہ وہاں بھی  جا کر اولمپکس کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ میں منافع  پاک بھارت ٹاکرے کی وجہ سے ہوتا ہے، اگر پاکستان  نہیں کھیلے گا تو شائقین کی دلچسپی بھی ایونٹ میں ختم ہوجائےگی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔