چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں؟ کپتان روہت شرما نے بتا دیا

 چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں؟ کپتان روہت شرما نے بتا دیا

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کا معاملہ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےپی سی بی سےرابطہ کیا ہے، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاق نےپی سی بی کوبھارت سےمتعلق پالیسی گائیڈلائنزسےآگاہ کردیا، پی سی بی آج حکومتی ہدایات کےمطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا، پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سےبی سی سی آئی کے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں چیمئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی تو اس پر روہت شرما کا کہنا تھا یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں، ہم تو ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چیمئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Watch Live Public News