صدارتی خطاب کیلئے مشترکہ اجلاس؛ کون کون شریک ہوگا؟

صدارتی خطاب کیلئے مشترکہ اجلاس؛ کون کون شریک ہوگا؟

اسلام‌آباد(پبلک نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدارتی خطاب کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئےدعوت نامے تیار کرلیے، مشترکہ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی مدعو کیاجائے گا.

تفصیلا ت کے مطابق صدارتی خطاب کے لیے مشترکہ اجلاس میں جوائنٹ چیف آف سٹاف،آرمی چیف، نیول چیف اور آئیر چیف کو مدعو کیا جائے گا . مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، چاروں صوبائی گونرز اور و وزراء اعلی کو مدعو کیا جائے گا. مشترکہ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلی گلگت بلتستان اور گونر گلگت بلتستان کو مدعو کیا جائے گا .

مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسپیکرز بشمول اسپیکر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا. مشترکہ اجلاس مین چیئرمین ایف پی ایس سی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وفاقی محستب کو مدعو کیا جائے گا. مشترکہ اجلاس میں تمام ممالک کے ڈپلومیٹس، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اسپیشل اسسٹنس کو مدعو کیا جائے گا . اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین پیمرا، چیئرمین اوگرا، چئیرمین نیپرا کو بھی مدعو کیا جائے گا. اجلاس میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، چئیرمین سی ڈی اے، سمیت آئینی اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔