5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم

5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5دن میں میٹرو چلانےکا اعلان کر دیاہے۔وزیر اعظم نے میٹرو بس چلانے کیلئے انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہبا زشریف نے وزارت داخلہ، سی ڈی اے اور این ایچ اے کو مٹرو چلانے کی ہدایات جاری کیں۔ خیال رہے کہ میٹرو پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک ن لیگ نے گزشتہ دور حکومت میں شروع کی تھی اور یہ منصوبہ چار سال سے زیر التواء ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔