سابق برطانوی کرکٹر گراہم تھورپ نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی، اہلخانہ  کا انکشاف

سابق برطانوی کرکٹر گراہم تھورپ نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی، اہلخانہ  کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) سابق برطانوی کرکٹر گراہم تھورپ  کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ  انکی موت طبعی نہیں تھی بلکہ ڈپریشن کے باعث خودکشی کی۔

گراہم تھورپ کے اہل خانہ نے  انکشاف کیا ہے کہ گراہم تھورپ نے  بے چینی اور ڈپریشن سے کئی سال لڑنے کے بعد اپنی جان لے لی۔  ان کا خیال تھا کہ ان کی بیوی اور بچے اس کے بغیر زیادہ  بہتر  زندگی گذار سکیں گے ۔

  گراہم تھورپ   انگلینڈ کیلئے  ایک طلسم اور بہت سے لوگوں کے لیے ہیرو جو 1990 کی دہائی میں کرکٹ دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے،   گراہم تھورپ صرف 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

  گراہم تھورپ  کے چار بچے تھے۔انہوں نے  مئی 2022 میں خود کو مارنے کی کوشش  کی تھی جس کےبعد بروقت طبی  امداد سے ان کی زندگی تو بچ گئی لیکن وہ  شدید بیمار ہو گئے تھے۔  تاہم صحت یاب ہو نےکے بعد  4 اگست کو اس نے اپنی جان لے لی۔

آج ان کی اہلیہ امانڈا اور ان کی دو بیٹیاں کٹی، 22، اور ایما، 19، نے  ڈپریشن کے  ساتھ ان کی  جنگ کے بارے میں بات کی۔

مسز تھورپ نے آج کہا  کہ  ایک بیوی اور دو بیٹیاں ہونے کے باوجود وہ بہتر نہیں ہوا۔ وہ حالیہ دنوں میں بہت بیمار تھا اور اسے واقعی یقین تھا کہ ہم اس کے بغیر بہتر  زندگی گذار سکیں گے ۔

ان کی دو بیٹیوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹر کے طور پر اپنی لیجنڈری حیثیت کے بارے میں شاذ و نادر ہی بات کرتے تھے ۔

  ان کے خاندان نے  اب   گراہم تھورپ کی یاد میں ایک دماغی صحت کے حوالے سے آگہی کے لئے فاؤنڈیشن شروع کرنے کا  پروگرام بنایا ہے۔

Watch Live Public News