علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر

لاہور (پبلک نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر، دھند کے باعث ابوظہبی اور دوھا سے آنے والی پروازیوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون اور اندرون ملک کے لئے آنے جانے والی 9 پروازیں منسوخ جبکہ 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں، ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 منسوخ، دمام سے آنے والی پرواز 883 منسوخ، پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 منسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ، کویت ائیر لائن کی کی کویت سے آنے والی پرواز 203 منسوخ، ناس ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 منسوخ، پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 منسوخ، دمام جانے والی پرواز 884 منسوخ کر دی گئی۔

پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ، لاتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار، ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چار گھٹنے 25 منٹ تاخیر کا شکار، الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 625 ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 چار گھٹنے 45 منٹ تاخیر کا شکار، الجزیرہ ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 ایک گھنٹہ 45 منٹ تاخیر کا شکار، قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 629 کا دھند کے باعث رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 کا دھمد کے باعث اسلام آباد رخ موڑ دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔