بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا۔۔مگرکیسے؟

بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا۔۔مگرکیسے؟
کیپشن: بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا۔۔مگرکیسے؟

ویب ڈیسک: ( علی زیدی ) بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا ۔۔۔ چھوڑنے سے انکار۔۔ فلائٹ دو روز کی تاخیر کے بعد منزل کے لئے روانہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق ریان ائیر کی پرواز اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئی جب عملے کے ارکان نے میاؤں میاؤں کی آوازیں سن کر پائلٹ اور پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا۔
بوئنگ 737 روم سے جرمنی جارہا تھا تاہم بلی جو چپکے سے طیارے میں داخل ہوئی تھی نے اپنی جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا اورعملے کی جانب سے اسے ہٹانے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ بلی نے جہاز کے الیکٹرانک بے میں پناہ لے رکھی تھی۔

اب چوہے بلی کا کھیل شروع ہوا اس میں چوہا بلی تھی اور بلی ائیرپورٹ کا عملہ جس نے بلی کو باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم بلی ہر دفعہ جہاز کے کسی نہ کسی گوشے میں چھپ جاتی ۔ عملے کے ارکان اس لئے بھی احتیاط سے کام لے رہے تھے کہ بلی جہاز کے کسی حصے میں پھنس کر مر نہ جائے ۔لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور دو روز بعدبلی نے رضاکارانہ طور پر جہاز چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور فاتحانہ انداز میں سیڑھی سےاتر کر  رن وے پر چلتی ہوئی نظر آئی جسے بعد میں عملے نے قابو میں کرلیا۔

 ائیرپورٹ  ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ اگر بلی کے ساتھ ہی پرواز روانہ ہوجاتی تو  30,000 فٹ کی بلندی پر بڑی مشکلات پیدا ہو سکتی تھیں اور قیمتی جانوں سمیت طیارے  کو بھی ہزاروں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

 یادرہے  2021 میں، سوڈان سے قطر جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد ایک بلی نے پائلٹ پر حملہ کردیا تھا جس کےبعد  جہاز کو فوری واپس لینڈ کرنا پڑا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر