ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس پلیئر اور کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی حالیہ پوسٹ سے روحانی پہلو اجاگر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کی ہر پوسٹ انکی ہمت و حوصلے کا نشان بن رہی ہے۔
ایک جانب اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کرنے پر جہاں شعیب ملک تنقید کی زد میں ہیں وہیں ثانیہ مرزا کا بطور سنگل پیرنٹ اپنی زندگی بیٹے کے نام کرنا مداحوں کو خوب بھارہا ہے۔
شوہر سے علیحدگی کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر ٹینس اسٹار کی ان گنت تعریفیں ہو رہی ہیں اسی دوران ثانیہ مرزا ثابت قدمی اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیغام سے ایک بار پھر مداحوں کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے روحانی پہلو اجاگر کرکے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا۔
اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے لوگوں کے بجائے اللہ سے مدد مانگنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ،’اللہ کے حضور رونا انسان کے سامنے رونے سے اربوں گنا بہتر ہے۔’
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ہے۔