شاداب کو کریز پر آکر ملنے والے مداح کیخلاف مقدمہ درج

شاداب کو کریز پر آکر ملنے والے مداح کیخلاف مقدمہ درج
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران قومی کرکٹر شاداب خان کو کریز پر آ کر سلیوٹ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے محمد وقاص نامی مداح کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد وقاص نے شاداب خان سے ملاقات کے بعد ہجوم کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسکو باؤنڈری لائن پر پکڑ لیا گیا تھا جس کے بعدوقاص کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکشن 188 سی آر پی سی کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ دفعہ 452 کے تحت ملزم کو جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ جمعے کے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک تماشائی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں آ گیا تھا، کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ کیا، جس کے بعد آل راؤنڈر نے اس کو گلے لگایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔