ویب ڈیسک: مئی 2024 میں کاروں کی فروخت میں 100.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت گزشتہ سال مئی میں 5 ہزار 464 یونٹس کے مقابلے میں 10 ہزار 949 یونٹس ہوگئی۔ تاہم ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی فروخت میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2024 میں 10 ہزار 515 کاریں فروخت ہوئیں۔ مالی سال 24 کے 11 ماہ میں کاروں کی فروخت 25.1 فیصد کمی سے 90 ہزار542 یونٹس ہوگئی۔ مالی سال 23 کے 11 ماہ میں 1 لاکھ 20 ہزار 845 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ مئی میں مسافر کاروں کی فروخت 115.7 فیصد سالانہ اضافے سے 8 ہزار487 یونٹس ہوگئی۔
پاما کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال کے مئی میں 3 ہزار 934 مسافر کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر مسافر کاروں کی فروخت میں 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جون میں مسافر کاروں کی کل پیداوار 66.3 فیصد سالانہ اضافے سے 8 ہزار 472 یونٹس ہوگئی۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مئی میں 1000 سی سی سے کم انجن کی مسافر کاریں فروخت ہوئیں۔ مئی میں 1000 سی سی سے کم انجن کے 4 ہزار 509 یونٹس کی سیل ریکارڈ ہوئی۔
پاما رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو 4 ہزار 62 یونٹس کی فروخت سے پہلے نمبر پر رہی۔ سوزوکی بولان کا 447 یونٹس کی فروخت کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ مئی میں 1300 سی سی انجن اور اوپر کے ماڈؒلز میں 3 ہزار 496 یونٹس کی فروخت دیکھی گئی۔ ٹویوٹا (کرولا اور یارِس) نے 1 ہزار 562 یونٹس کی فروخت دیکھی۔
پاما نے بتایا ہے کہ ہونڈا کارز (سِوک اور سِٹی) کے 1 ہزار 49 یونٹس فروخت ہوئے۔ مئی میں 1000 سی سی انجن کی 482 کاریں فروخت ہوئیں۔ سوزوکی ویگن آر 253 یونٹس اورسوزوکی کلٹس نے 229 یونٹس کی فروخت کی۔