(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
ہنگامہ آرائی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین سپیکر کی نشست کے سامنے جمع ، نعرے بازی کی جار ہی ہے۔
قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صرف چار اراکین شریک ہیں ۔ سید غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی اجلاس میں شریک ہیں۔
مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کے گرد حصار بنا لیا ۔سنی اتحاد کونسل کی حکومت مخالف نعرے بازی جاری ہے۔ ایوان میں کسی رکن نے باجا بھی بجا دیا ۔