ویب ڈیسک: فیس بک نے صارفین کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ویڈیو مواد اپلوڈ کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ اب وہ ایک منٹ کی ویڈیو پر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے مختصر ویڈیوز پر پیسے کمانے کی آپشن دی جا رہی ہے. جس کے جواب میں فیس بک نے یہ اقدام کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ فیس بک اپنی جانب صارفین کو متوجہ کرنے اور ان کی توجہ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ پیشکش دے رہا ہے۔ فیس بک مونٹائزیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ان ویڈیو کری ایٹرز کی مدد کرنا چاہتی ہے جو مختصر دورانیہ کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک منٹ پر مبنی ویڈیوز پر اب اشہار چل سکیں گے جس سے ویڈیو کری ایٹرز کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ اس پیش کش کے بعد فیس بک اب ٹک ٹاک جیسے حریف کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائے گی۔