حج و عمرہ کے وزیر کو فارغ کر دیا گیا

حج و عمرہ کے وزیر کو فارغ کر دیا گیا
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی کابینہ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں سامنے آ گئی ہیں۔ سعودی فرمانروا کے حکم پر کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج و عمرہ کے وزیر محمد صالح بینتین سے قلمدان واپس لیتے ہوئے عصام بن سعید کو بطور قائم مقام سونپ دیا ہے۔ محمد صالح 2016 سے حج و عمرہ کے لیے وزیر مملکت کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ سعودی فرمانروا اپنے شاہی فرمان میں شیخ ابراہیم سے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کی سربراہی واپس لیتے ہوئے شیخ علی بن سلیمان کو سونپ دی ہے۔ شیخ علی بن سلیمان اب نئے صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ ہوں گے۔شاہی ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالہادی بن احمد کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے لے لی ہے جبکہ معاون برائے وزیر خارجہ کے لیے عبدالہادی بن احمد کی تقرری کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔