لاہور میں بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور میں بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور (پبلک نیوز) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام محکموں کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کشمنر لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کی صورت میں ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمی کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ تیز ہواؤں سے درخت گرسکتے ہیں۔ فوری راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔ نکاسی آب کیلئے درکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں موسلا دھار بارش اوو ژالہ باری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نکاسی آب کے لیے بنائی گئی نالیاں بند ہونے شہر برساتی نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔ ژالہ باری نے پھلدار باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

ادھر ضلع خوشاب کے علاقہ نوشہرہ میں شدید ژالہ باری اور بارش جبکہ دیگر متعدد علاقوں میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے۔ بارش کے حالیہ سلسلہ کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ آبزرویٹری سسٹم تھل کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔