مری  جانے والے سیاحوں کیلئے  ٹریفک ایڈوائزری جاری 

مری  جانے والے سیاحوں کیلئے  ٹریفک ایڈوائزری جاری 

(ویب ڈیسک ) ترجمان  پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ   مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کےامکانات ہیں، بارش اوربرف باری کےباعث سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے   انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ  کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کوساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان  پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لےکر سفرپرنکلیں، مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو،شہری احتیاط کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Watch Live Public News