(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، عوام احتیاط کریں۔تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔
شہری بارش کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں، برساتی پانی اور کھلے گڑھوں کے قریب نہ جانے دیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اگ کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔