جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

لاہور ( پبلک نیوز) جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین ہاکی کنفڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے سلطان ازلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آئیندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کے لئے سینئر میڈیکل اسٹاف و کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ڈوز بھی لگایا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔