رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان کےنئی پارٹی بنانےکی حمایت کردی

رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان کےنئی پارٹی بنانےکی حمایت کردی
کیپشن: rana sanaullah
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان نئی پارٹی بنارہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے، یہ ان کا آئینی حق ہے جو ہر کسی کو اختیار،حق دیتا ہے کہ وہ نئی پارٹی بنا سکتا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی اگر نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ضرور بنائیں، ان کو اس حق سے روک نہیں جاسکتا، ان کے ساتھ ہمارا عزت، احترام کا تعلق ہے، اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ 28 مئی کو نواز شریف پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھلا رہے ہیں  تو کی کوئی سیاسی شفٹنگ بھی ہوگی کیونکہ مسلم لیگ ن میں مذاحمتی قسم کی گفتگو بھی ہوتی ہے ، کیا پارٹی کے بیانیے میں کوئی تبدیلی آجائے گی جب نواز شریف قیادت سنبھلالیں گے؟

رانا ثنا اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسا نہیں ہوگا، اس وقت بھی جو پارٹی کا بیانیہ ہے وہ نواز شریف کی منظوری سے ہے، ہمارے لئے یہ ایک  تکلیف دہ تھا کہ انہیں جوڈیشل آرڈر جو کہ ناانصافی پر مبنی تھا اس پر پارٹی سے انہیں علیحدہ کیا گیا۔

Watch Live Public News