انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ صاحب یہ تیل بیچنے والے کیا غریبوں کےٹینٹ راشن مچھر دانیاں چھوڑیں گے؟ نااہل اور ناکام سندھ حکومت سندھ پر کسی آفت سے کم نہیں۔مراد علی شاہ اپنے حلقے کا دورہ کرنے پہنچے تو کشتی کا تیل بیچ پانی ختم ہوگیا انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کیلئے ملنے والے تیل میں بھی ڈنڈی ماردی وزیراعلیٰ صاحب یہ تیل بیچنے والے کیا غریبوں کےٹینٹ راشن مچھر دانیاں چھوڑیں گے؟ نااہل اور ناکام سندھ حکومت سندھ پر کسی آفت سے کم نہیں pic.twitter.com/83tX3n3TPm
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) September 12, 2022
کراچی :سیہون کے دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی کشتی تیل ختم ہونے پر بند ہوگئی۔ دورہ سیہون کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی لعل باغ کے مقام پر پہنچی تو تیل ختم ہونے پرکشتی بند ہوگئی۔اس موقع پرکشتی چلانے والی ٹیم نے پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگایا اور کچھ دور جانے کے بعد دوسری کشتی لائی گئی جس میں مراد علی شاہ سوار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی بند ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو پر اظہار برہمی کیا۔ اس واقعے پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مراد علی شاہ اپنے حلقے کا دورہ کرنے پہنچے تو کشتی کا تیل بیچ پانی ختم ہوگیا، انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کیلئے ملنے والے تیل میں بھی ڈنڈی ماردی۔