ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں شراب کے معروف برانڈ ’’ کرافٹ’’ کی پہلی بئیر فیکٹری قائم ، کام شروع کردیا۔
یادرہے متحدہ عرب امارت میں شراب ایک طویل عرصے سے ممنوع ہے۔ تاہم ’’ کرافٹ پب’’خطے کی واحد لائسنس یافتہ مائیکرو بروری ہے جس کو ایک امریکی شہری میک گہی چلا رہے ہیں۔
تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک مستقبل کی تیاری کرتے ہوئے اپنی معیشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش رہے ہیں۔ کچھ خلیجی ممالک نے شراب پر عائد پابندیوں میں نرمی پیدا کی ہے
سعودی عرب میں صرف ایک لائسنس یافتہ شراب کی دکان ہے۔ یہ دکان صرف غیر مسلموں اور غیر ملکی سفارت کاروں کے لیے ہے۔
عمان اور قطر میں شراب کی فروخت پر بہت زیادہ پابندیاں ہیں جبکہ کویت اور شارجہ میں اس پر مکمل پابندی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شراب سے متعلق قوانین میں بتدریج نرمی پیدا کی گئی ہے۔ گزشتہ برس دبئی نے شراب پر عائد 30 فیصد ٹیکس ختم کر دیا تھا جبکہ غیر مسلموں کے لیے شراب فروخت کرنے کے اجازت نامے پر عائد فیس بھی ختم کر دی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات کی تقریباً 10 ملین آبادی میں سے 90 فیصد غیر ملکی ہے جبکہ ماضی میں یہاں شراب کی فروخت اور استعمال صرف ہوٹلوں تک ہی محدود تھی، جہاں زیادہ تر تارکین وطن ہی آتے تھے۔