گجرات ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست گجرات میں غیر قانونی طور پر شراب بیچنے والا گروہ بھینسوں کی وجہ سے پکڑا گیا ٗ بھینسے نشے میں بے سدھ ہوئی اور پولیس گروہ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں قانونی طور پر شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور یہ جرم کرنے پر جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے ، اس سزا سے بچنے کیلئے شراب تیار کرنے والے ایک گروہ نے شراب کی سو سے زائد بوتلیں اپنے فارم ہائوس میں چھپا کر رکھی تھیں۔ شراب کی یہ بوتلیں بھینسوں کے پانی پینے کے مقام کے قریب تھی ، کسی وجہ سے کچھ بوتلیں ٹوٹ گئیں اور وہ بھینسوں کے پینے کے پانی میں شامل ہو گئیں ٗ بھینسوں نے درحقیقت پانی نہیں شراب پی اور پھر آپے سے باہر ہو گئیں ٗ جب گائوں کے لوگوں نے بھینسوں کی عجیب و غریب حرکتوں دیکھیں تو انہوں نے مقامی ڈاکٹر کو بلایا جس نے اس واقعہ کی اطلاعات گجرات کی پولیس کر دی ۔ جب پولیس ڈیری فارم پر پہنچی تو اس نے جائزہ لیا تو ایک جگہ پر 100سے زائد بوتلیں مل گئیں ٗ بھارتی گجرات کی پولیس نے غیر قانونی طور پر شراب کی تیاری کرنے ٗ چھپانے اور بیچنے کے جرم میں ڈیری فارم ہائوس کے مالک تین افراد کو گرفتار کر لیا۔