ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کا مجموعی طور پر 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے برآمدگیاں بھی کرنی ہیں لہٰذا مزید 20،20دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔