کئی شہروں میں خونی جھڑپیں ٗ 2 ہلاک

کئی شہروں میں خونی جھڑپیں ٗ 2 ہلاک
لاہور ( پبلک نیوز ) ملک بھر اور خاص طور پر پنجاب میں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران کئی علاقے میدان جنگ بنے ہوئے ہیں ٗ پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجہ میں لاہور امامیہ کالونی کے قریب دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس کانسٹیبل محمد افضل جبکہ مظاہرین سے محمد عثمان جاں بحق جبکہ 7 سے زائد افراد شدید زخمی جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔لاہور کے نواح میں چوک امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ٗ پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں ایک بار کامیابی بھی ہوئی اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کھول دی گئی مگر مظاہرین نے دوبارہ ٹریفک کو بلاک کردیا ہے۔مظاہرین کی طرف سے رینجر اور پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے ٗ مگر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین منتشر ہوتے ہیں مگر پھر واپس آ جاتے ہیں ٗمزید برآمد گوجرانوالہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں چندا قلعہ میں مزید10 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں ٗ جبکہ کامونکی میں بھی مزید 11 سیاسی کارکن زخمی ہوگئے،تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Watch Live Public News