قاسم سوری کا اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفوں کی منظوری کا حکم

قاسم سوری کا اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفوں کی منظوری کا حکم
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قائم مقائم اسپیکر قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے ہیں ، قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی مخالفت کردی ۔ ذرائع اسمبلی کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں،ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے۔ استعفی ہاتھ سے لکھا گیاہو یا ٹائپ شدہ تصدیق لازمی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفی منظور نہیں ہوا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔