الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے بیان کی سختی سے تردید کردی

الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے بیان کی سختی سے تردید کردی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی سختی سے تردید کردی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اخبارات میں شائع ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن پر حکومت کا دباؤ ہونے اور پریشر لینے بارے بیان دیا تھا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن نے نہ ہی ماضی میں کسی حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا۔ الیکشن کمیشن صدر مملکت کے بھارتی الیکشن کمیشن کے حوالے سے دئیے گئے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن امید کرتا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف اور شفاف الیکشن منعقد کرانے کے لئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔