موبائل فون ٹھیک نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی کی خودکشی

موبائل فون ٹھیک نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی کی خودکشی
کیپشن: Suicide incident
سورس: web desk

ویب ڈیسک: موبائل فون ایک اور نوجوان لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا، محض موبائل فون کی مرمت نہ کروانے پر دلبرداشتہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا۔

یہ واقعہ بھارت کے منچریال ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، 19 سالہ سائی سوما نامی نوجوان لڑکی کا موبائل فون کچھ دن قبل خراب ہوگیا تھا جس کی مرمت کے لئے اس نے اپنے گھر والوں سے ضد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی سوما کو موبائل فون استعمال کرنے کی عادت بری طرح پڑچکی تھی اور مرمت کے 4دن بعد ہی اس کا فون دوبارہ خراب ہو گیا تھا۔

  لڑکی کی غریب والدہ نے مزدوری کی رقم ملنے کے بعد اس کا فون درست کروانے کا وعدہ بھی کیا تاہم وہ کسی سے قرض لے کر فون مرمت کروانے کا مطالبہ کررہی تھی جس پر اس کی والدہ نے اسے کافی ڈانٹا۔ 

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے غصے اور مایوسی کے عالم میں موت کو گلے لگا لیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے کہ شام میں واپس آکر دیکھا کہ ان کی جوان بیٹی کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی جسے دیکھ کر غریب والدین غم کے عالم میں اپنے ہوش کھو بیٹھے۔

Watch Live Public News