افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کابل سے فرار

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کابل سے فرار

کابل (پبلک نیوز) افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح راتوں رات افغانستان سے فرار ہو گئے، وہ تاجکستان روانہ ہو گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر بھارت میں بھی پناہ کے خواہش مند ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف سمجھے جانے والے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کابل سے فرار ہو گئے، صالح رات کی تاریکی میں فرار ہوکرتاجکستان چلے گئے،زامراللہ صالح بھارت میں بھی پناہ کے خواہش مندہیں.

ادھر افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے. طالبان نے دوسرے بڑے شہر قندھار کےبعد لوگر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان نے غزنی کے بعدہرات کے صدر مقام پر بھی قبضہ کرلیا، ایک ہفتے کے دوران طالبان نے 12 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول سنبھال لیا. ذرائع نے بتایا کہ تمام سرکاری افسران بشمول گورنر، پولیس چیف ، این ڈی ایس آفس کے سربراہ , سابق مجاہدین لیڈر محمد اسماعیل خان، نائب وزیر داخلہ برائے سیکیورٹی اور 207 ظفر کور کمانڈر نے ہرات پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کا اپنے سفارت کاروں اورشہریوں کی واپسی کےلئےفوجی دستے افغانستان بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کہتے ہیں افغان شہروں پر حملے فوری بند کئے جائیں، مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، طاقت کے زور پر مسلط کی گئی حکومت ناپسندیدہ شمار ہوگی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔