’اس پچ پر لمبی بیٹنگ کرنا آسان نہیں‘

’اس پچ پر لمبی بیٹنگ کرنا آسان نہیں‘
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں فواد عالم اور فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا دن ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے۔ اب دوسرے روز ویسٹ انڈیز پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ اس پچ پر لمبی بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ دوسرے روز دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ وہ دباؤ میں آئیں گے تو ہمیں وکٹیں ملیں گی۔ حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترا تاکہ زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر ٹھہرے رہنے کی کوشش کر سکیں۔ جانتا تھا کہ اگر پچ پر ٹھہر گیا تو رنز ملیں گے۔ یقین تھا کہ ایک اچھی پارٹنرشپ ہمیں بہتر پوزیشن پر لے کر جا سکتی ہے۔ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ اس پچ پر لمبی بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔ صرف یہ سوچ رہا تھا کہ ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنا ہے۔ ایسی پچ پر بیٹسمین کو زیادہ فوکس سے کھیلنا پڑتا ہے۔ پم دونوں صرف پارٹنرشپ لگانے کا سوچ رہے تھے۔ بیٹنگ کرلی اب بحیثیت باؤلر اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔ ہماری باؤلنگ اچھی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔