ٹی 20 ورلڈکپ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو زمبابوے نے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈکپ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو زمبابوے نے شکست دیدی
کیپشن: T20, Zimbabwe beat India
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو  ہرادیا۔

تفصیلات کےمطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 2016 کےبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے اور زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئن بنا تھا۔
 
 


 

Watch Live Public News