افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے پاکستان کا بڑا فیصلہ

افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے پاکستان کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کرے گی۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کے مدنظر کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔